پاکستانKhyber Pakhtunkhwa

فیلڈ مارشل کا بنوں کا اہم دورہ، وزیراعظم بھی بنوں روانہ

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بنوں کے اہم دورے پر ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بنوں کے اہم دورے پر ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف بھی بنوں پہنچ رہے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورے کے دوران دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنزکا جائزہ لیاجائےگا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عسکری اور سیاسی قیادت کی ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker