پاکستانتازہ ترین

سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کو آگے لیکر جانا ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاست نے بالا تر ہوکر ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔

کمالیہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانےکے لیے سروے کیے جا رہے ہیں جبکہ کسانوں کے نقصانات کے تخمینے کے لیے کمیٹی بھی بنائی ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں موسمیاتی اور  زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جاچکی،  ایمرجنسی کے تحت جو کرنا پڑا ہم کریں گے، اس وقت اہم سب سے اہم چیز عوام کی امداد ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف بھی متاثرہ علاقوں میں جا رہے ہیں، سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر فیول کی قیمت میں کمی آرہی ہے تو عالمی مہنگائی کا مسئلہ نہیں، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اقدامات کر رہے ہیں تاکہ مصنوعی مہنگائی پیدا نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker