پاکستان

خانیوال: پرویز والا کے قریب بس الٹنے کے المناک حادثے میں اموات کی تعداد 6 ہوگئی

خانیوال کے نواحی علاقے پرویز والا کے قریب بس الٹنے کے المناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہیں،جاں بحق افراد میں مرد و خواتین شامل ہیں۔

رحیم یارخان سےفیصل آباد جانے والی مسافر بس خانیوال کے قریب پرویز والا کےمقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بےقابو ہوکر الٹ گئی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بس حادثے کے 8 شدید زخمیوں کو نشتراسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا،جہاں ڈاکٹروں کےمطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker