پاکستان

سیلاب سے متاثرہ 309 فیڈرمکمل اور 226 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے،مجموعی طور پر 543 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 309 کو مکمل اور 226 کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ 

پاور ڈویژن کی رپورٹ کےمطابق فیصل آباد الیکٹرک کے 81 فیڈرزمتاثر ہوئے، جن میں سے 36 مکمل اور 44 جزوی طور پربحال ہوچکے ہیں،لاہورریجن  کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 63 مکمل اور چار جزوی جبکہ ملتان بجلی کمپنی کے 180میں سے 7 کو مکمل اور 166  کو جزوی بحال کیا جا چکا۔

رپورٹ کےمطابق گوجرانوالہ ریجن میں سیلاب کےباعث 103 فیڈرز سے بجلی کی بحالی معطل ہوئی،96 فیڈرزکو مکمل اور 7کوجزوی بحال کیا جاچکا،پشاورالیکٹرک کمپنی کے 87 فیڈرزمکمل اورچارجزوی طور پر بحال ہو گئے ہیں۔

شمالی وزیرستان اورخیبر میں 18 متاثرہ فیڈرز میں سے 17 کو دوبارہ مکمل اور ایک کو جزوی فعال کیا جا چکا،ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے زیر انتظام مانسہرہ کے تینوں متاثرہ فیڈر کی فنی خرابی بھی دور کر دی گئی۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں باقی متثرہ گرڈ اسٹیشن کو بھی پانی اترتے ہی بلا تاخیر بحال کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker