پاکستانSind

کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونے والا دلہا گھر آگیا، اہلخانہ نے کیا بتایا؟

کراچی: کورنگی مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتا ہونے والا دلہا واپس آگیا۔

پولیس کے مطابق جہانزیب سےگمشدگی سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ جہانزیب کےاہلخانہ کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ تفصیل نہیں بتاسکتے، جہانزیب کی حالت ابھی کچھ بتانےجیسی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کے بعد جہانزیب نامی دلہا کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ شادی کے روز شام 6 بجےجہانزیب سیلون گیا تھا، سیلون سے ساڑھے 7 بجے فون آیاکہ جہانزیب سیلون نہیں پہنچا۔

والد نے الزام عائد کیا کہ جہانزیب کو اغواکیا گیا ہے تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker