پاکستانبزنس

قومی بچت اسکیموں میں منافع کی شرح میں ردوبدل کر دیا گیا

اسلام آباد: قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا  ہے۔

نیشنل سیونگز اسکیمز میں منافع کی شرح میں ردوبدل کے بعد نئی شرح پر عمل درآمد مؤثر ہوگیا ہے، شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع 10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے جبکہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاونٹ پر سالانہ منافع کی شرح 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کردی گئی ہے۔

دوسری طرف ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 12 بیس پوائنٹس کمی کردی گئی ہے جس کے بعد منافع کی شرح 11.54 فیصد سے کم ہوکر 11.42 فیصد ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker