
کمالیہ میں سیلاب نے شادی کے گھر میں خوشیوں کو غم میں تبدیل کردیا۔
کمالیہ میں شادی کی تیاریوں میں مگن گھرانے کی خوشیاں اس وقت غم میں بدل گئیں جب سیلاب ان کی دہلیز پر آیا اور پورا گھر بہا لے گیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں متاثرہ شخص ظہور احمد نے بتایا کہ کچھ عرصے میں بیٹی کی شادی تھی لیکن اب نہ گھر بچا نہ بیٹی کا جہیز بچا اور سب سیلاب میں بہہ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ معذوری کے باعث بہت مشکل سے بیٹی کے جہیز کا سامان جوڑا تھا مگر اب کھلے آسمان تلے کسی معجزہ کے منتظر ہیں۔



