پاکستان
بغیر کسی ابہام کے کہتا ہوں افغانستان دشمن ملک ہے : خواجہ آصف

بغیر کسی ابہام کے کہتا ہوں افغانستان دشمن ملک ہے : وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری سرزمین پر حملے ہوں، ہمارے بچوں کا خون بہایا جائے، یہاں موجود دہشتگرد ان سے امداد لیں، یہ ہمسایوں والی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کی دو جنگیں جو لڑی ہیں، ہمارا کوئی مطلب ہی نہیں تھا کہ سوویت یونین کے خلاف جنگ کرتے، ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا کہ ہم نیٹو کے اتحادی بنتے، دونوں مواقع پر امریکا ہمیں بے یار و مددگار چھوڑ کر چلا گیا، اور ہم اب بھی نتائج بھگت رہے ہیں، چاہے وہ طالبان ہوں، کالعدم ٹی ٹی پی، کالعدم بی ایل اے یا کوئی اور۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پر روزانہ شہادتیں ہو رہی ہیں، ہم بچوں، فوجیوں، شہیدوں، سویلین کے جنازے روز اٹھا رہے ہیں, میں سمجھتا ہوں کابل حکومت بالکل مخلص نہیں ہے، ان لوگوں کے ذریعے وہ ہمیں بلیک میل کرتے ہیں۔



