پاکستان

اسٹیٹ بینک کی گھر اور پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کیلئے ‘میرا گھر میرا آشیانہ’ اسکیم کا آغاز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گھر، فلیٹ، پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے لیے ‘میرا گھر میرا آشیانہ’  اسکیم شروع کردی ہے۔ 

اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے 20  لاکھ سے 35  لاکھ روپے تک قرض حاصل کرسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے اسکیم سے قرض حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ جن کی مالیت 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ اس قرض کا دورانیہ 20 سال ہوگا البتہ سبسڈی10  سال کے لیے فراہم کی جائے گی۔

مرکزی بینک کے مطابق تمام روایتی اور اسلامی بینک، مائیکروفنانس بینک اور ایچ بی ایف سی قرض فراہم کریں گے۔

بینک قرض کی پرائسنگ کائیبور پلس 3 فیصد کی شرح سے کریں گے۔ صارف کو 20  لاکھ تک قرض 5  فیصد اور 35 لاکھ قرض 8  فیصد پر فراہم ہوگا۔ قرض کی پروسسنگ کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker