پاکستان

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی،وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی،خطے میں قیام امن کیلئے امریکی صدر کی کاوشوں کو سراہا۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے جنگ بھی جیت لی اور اب امن جیتنا چاہتےہیں،امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران کلیدی کردار تھا۔

ٹرمپ کا جنگ بندی کا فیصلہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے تھا،ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں فوری سرمایہ کاری کرنے کا کہا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی جس میں تجارت بڑھانے پر زور دیا گیا۔وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شامل تھے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ، جس میں پاک امریکہ تجارتی تعلقات، توانائی کے منصوبے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور خطے کی اقتصادی ترقی پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت بڑھانے پر زور دیتے ہوئے آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات بہت اچھی رہی، پاکستان ایک بڑی ابھرتی ہوئی تجارتی منڈی ہے، پاکستان امریکا کیلئے بڑی تجارتی مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے معاشی امکانات کی تعریف کی اور کہا امریکا پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے، دنیا دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتی ہے۔

ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم رہنما اور  شاندار شخصیت قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker