عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل منتقل کیے جانےکا امکان

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنائے جانےکے بعد بانی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے لیے راولپنڈی قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ خصوصی جیل کے تمام انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے بھی مکمل کرلیےگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بشریٰ بی بی کو بھی خصوصی جیل منتقل کیے جانےکا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ خصوصی جیل میں 40 افراد پر مشتمل جیل عملہ 31 جولائی سے تعینات کردیا گیا ہے۔ خصوصی جیل کی ذمہ داری ڈی ایس پی پریزن کو سونپ دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹک، چکوال اور جہلم کی جیلوں سے تقریباً 40 افراد پر مشتمل عملےکا راولپنڈی تبادلہ کردیا گیاہے۔ ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن رانا رؤف نے عملےکے تبادلےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ خصوصی جیل کے لیے سکیورٹی اور نگرانی کا طریقہ کار بھی وضع کردیا گیا ہے، 40 افراد پر مشتمل جیل عملہ 24 گھنٹے خصوصی جیل میں تعینات رہےگا۔



