پاکستانKhyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخوا حکومت کے دو اہم دو صوبائی وزراء نے استعفی دے دیا

خیبر پختونخوا حکومت کے صوبائی وزراء عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے نام دونوں وزراء نے اپنے استعفے ارسال کردیے ہیں۔

عاقب اللّٰہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ایم این اے اسد قیصر کے بھائی ہیں جبکہ فیصل ترکئی کے بھائی شاہرام ترکئی بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

خیبر پختونخوا کابینہ سے استعفیٰ دینے والے دونوں وزراء کا تعلق صوابی سے ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل نے کہا ہے کہ دونوں صوبائی وزراء عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی نے خود استعفے دیے ہیں، علی امین گنڈاپور نے اُن سے استعفے طلب نہیں کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker