پاکستان
دو ریاستی حل پر جب تک فلسطینی فیصلہ نہیں کرلیتےکوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا، مولانا فضل الرحمان

لاہور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جب دو ریاستی حل کے حوالے سے فلسطینی کوئی فیصلہ نہیں کرلیتے کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا۔
جامعہ اشرفیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے مجرم قرار دیا ہے، امریکا عالمی مجرم کی پشت پناہی کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک نے جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کی تقریر کابائیکاٹ کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔



