پاکستانتازہ ترین

قومی کرکٹر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کراچی: قومی کر کٹ ٹیم کے اسپن بولر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق قومی کرکٹر ابرار احمد کی شادی کراچی میں آمنہ رحیم سے ہوئی اور دلہنیا لینے کے لیے آمد پر27 سالہ ابرار احمد کی بارات کا ڈھول کی تھاپ پرپرتپاک استقبال کیا گیا۔

اسپنر ابرار احمد کا ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا جس کے بعد وہ لاہور میں پاکستان ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

ابرار احمد نے پہلی مرتبہ 2017 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی جب کہ انہوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2022 میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker