آئی ایم ایف کا ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ کے اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ کے اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات دوسرے ہفتے بھی جاری رہیں گے اور آئی ایم ایف نے مختلف شعبوں میں ٹیکس استثنیٰ دینے کی تفصیلات پربریفنگ مانگ لی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ وزارت خزانہ حکام چینی کی برآمد اور پھر درآمد پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف نے ریکوڈک منصوبے پرٹیکس چھوٹ کے اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور آئی ایم ایف کو ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفدکو ریکوڈک منصوبے کےمیکرو اثرات، فنانسنگ، مقامی اور بین الاقومی سرمایہ کاری پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ منصوبے کے ٹیکسز اور رائلٹیز پر بھی بتایا جائےگا گارنٹیز سے متعلق فسکل رسک کے اثرات کا جائزہ لیاجائے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف وفد ٹیکس استثنیٰ سے ٹیکس وصولیوں پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔



