پاکستان
سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی تصدیق کردی

سکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے ہٹایا جارہا ہے۔
سلمان اکرم راجا کے مطابق سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے متوقع وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، وہ پی کے 70 سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بنے، سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے۔
سہیل آفریدی موجودہ حکومت میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کیمونی کیشن اینڈ ورکس رہے، صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔



