پاکستان

اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیےگئے

اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیےگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوگئے تھے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 19 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے پر کی گئی، اس دوران فورسز نے مؤثر کارروائی میں 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کیے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق فرنٹ سے ٹیم کی قیادت کررہے تھے، سیکنڈ ان کمانڈ میجر طیب راحت نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker