پاکستان

نجی میڈیکل کالج من مانے فیس اسٹرکچر ختم کریں، پی ایم ڈی سی کا حکم

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے حکومت کی مقررہ فیسوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

پی ایم ڈی سی نے حکم دیا ہے کہ تمام نجی میڈیکل کالج اپنی ویب سائٹس پر جاری کیے گئے من مانے فیس اسٹرکچر ختم کرکے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے وفاقی حکومت کا منظور کردہ فیس اسٹرکچر جاری کریں ورنہ اکریڈیشن معطل کردی جائے گی۔

کونسل کا کہنا ہےکہ حکومت کی مقررہ فیسوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker