پاکستانSind

جامعہ کراچی کی بس کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق

جامعہ کراچی کی بس کی زد میں آکر ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ طالبہ جامعہ کراچی کی بس میں سوار تھی اور بس سے اترتے ہوئے طالبہ کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ سوشل ورک ڈپارٹمنٹ کے باہر طالبہ پوائنٹ سے اتری ، پوائنٹ نے ریورس کیا تو طالبہ اس کی زد میں آگئی، حادثے کے بعد طالبہ کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جس دوران وہ دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ انتقال کرجانے والی طالبہ کی شناخت انیقہ سعید کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے بعد جامعہ کراچی کی بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا تاہم جاں بحق طالبہ کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے انکارکردیا۔

دوسری جانب طلبہ نے جامعہ کراچی میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker