پاکستانتازہ ترین

پاک فوج کے اعلی افسر کی اہلیہ کے عطیہ کردہ قرنیہ سے 2 سپاہیوں کی بینائی بحال

راولپنڈی: پاک فوج کے اعلی افسر کی اہلیہ کے عطیہ کردہ قرنیہ سے فوجی آپریشن میں بصارت سے محروم دو سپاہیوں کی بینائی بحال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ماہر سرجنز نے پاکستان میں پہلی مرتبہ مقامی خاتون کے عطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوندکاری کرکے تاریخ رقم کردی۔

آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف اوفتھامولوجی (AFIO) کے ماہرین نے فوجی آپریشن میں بصارت سے محروم دو سپاہیوں کی بینائی بحال کرکے ایک تاریخی سنگِ میل طے کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ میجر جنرل (ر) سید ظفر مہدی عسکری کی مرحوم اہلیہ کی وصیت پر ان کا قارنیہ اے ایف آئی او کو عطیہ کیا گیا تھا۔

یہ قارنیہ 30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں کامیابی سے پیوند کیا گیا، جو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران اپنی بصارت سے محروم ہوگئے تھے۔

اے ایف آئی او کے ماہر سرجنز نے جدید طبی مہارت اور عزم کے ساتھ یہ آپریشن مکمل کیا، جس سے دونوں سپاہیوں کی بینائی بحال ہوگئی۔

اس موقع پر مرحومہ کی بیٹی زہرہ مہدی نے کہا کہ وہ والدہ کی قربانی پر فخر محسوس کرتی ہیں ، سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ والدہ کی آنکھیں دو بہادر فوجیوں کو عطیہ کی گئیں۔ والدہ کے عطیہ کردہ قارنیہ سے ان سپاہیوں کی زندگی میں روشنی لوٹ آئی، جو کہ صدقۂ جاریہ ہے۔”

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اے ایف آئی او کی جدید سرجری اور ماہر ڈاکٹروں کا پیشہ ورانہ کردار قابلِ تحسین ہے ، یہ اقدام پاکستان میں انسانی ہمدردی اور طبی خدمت کی ایک نئی مثال بن گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker