پاکستان

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسٰی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسٰی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے.

ڈاکٹر عبدالکریم العیسٰی کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد ہوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر معززمہمان کا استقبال کرنے کیلئے، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن،سینیٹر حافظ عبدالکریم، سینیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker