پاکستان

کراچی:ناردرن بائی پاس پرافغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائدغیرقانونی مکانات اور دکانیں مسمار

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر افغان بستی میں آپریشن کے دوران 300 سے زائد غیر قانونی مکانات اور دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق آج پولیس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، پولیس کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن ہم اپنا ٹاسک پورا کریں گے، کل صبح دوبارہ آپریشن شروع ہوگا، آپریشن چند روز تک جاری رہےگا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق آپریشن کے دوران متعد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہےکہ افغان بستی میں 24 گھنٹے پولیس کی نفری تعینات رہے گی، کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker