پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج ہوگا: عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے اگر آوارہ کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو اسلام آباد کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف کیس کی سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن سے جواب طلب کر لیا۔

دوران سماعت عینی شاہد خاتون نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے 9 اکتوبر کو سی ڈی اے آفس کے پاس ایک گاڑی میں سیکڑوں کتے مرے ہوئے دیکھے تھے۔

عدالت نے کہا اگر متعلقہ حکام کی جانب سےکتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو مقدمہ درج ہو گا، عدالت نے 9 اکتوبر کے واقعے پر انتظامیہ کو جواب جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker