پاکستان

گوجر خان میں تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ، مرد اور خاتون پائلٹ زخمی

راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں تربیتی طیارے نے فنی خرابی کے باعث کریش لینڈنگ کی۔

حکام کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے طیارے کے انجن میں مسئلہ سامنے آنے پر تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ تربیتی طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کا ہے جس میں مرد اور خاتون پائلٹ سوار تھے، تربیتی طیارے میں فنی خرابی سامنے آنے پر کریش لینڈنگ کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تربیتی طیارے کو پائلٹ نے مہارت سے کھیتوں میں اتار لیا جس دوران پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم دونوں کی حالت بہتر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker