
سرگودھا میں دو کمسن بچیاں پراسرار طورپر انتقال کرگئیں۔
جیونیوز کے مطابق سرگودھا کے چک 71 عبداللہ ٹاؤن میں 2 کم سن بچیوں کی پُراسرار موت واقع ہوئی۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 5 ماہ کی جڑواں بچیاں دودھ پی کر سوتے ہوئے انتقال کرگئیں۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق مرنے والے دونوں بچیوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں، آج میڈیکل بورڈ موت کی وجہ کا تعین کرے گا۔



