پاکستان

فورسز کا بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے گروپ سرغنہ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے گروپ سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو ہلاک کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ فتنۃ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں متحرک تھی، طارق کچھی کی تشکیل فتنہ الخوارج طالبان کیلئے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ خوارج طارق کچھی دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کیلئے سہولت کار تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker