پاکستانتازہ ترینکھیل

ویمن کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں غیر ملکی کوچز کی شمولیت کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں غیر ملکی کوچز کی شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپورٹ اسٹاف میں اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ، ٹرینر اور فزیو غیر ملکی ہوں گے جب کہ ویمن ٹیم کے موجودہ کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیاں کی جائیں گی تاہم ہیڈ کوچ ملکی ہی ہوں گے۔

سابق کپتان مصباح الحق کو کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

ذرائع کا بتانا ہے کہ غیر ملکی اسٹاف کی تقرری کا فیصلہ ویمن کرکٹرز کی فٹنس کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی دوروں میں اضافہ کیا جائے گا جب کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے لیے بھی غیر ملکی دوروں کو بھی بڑھایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ئے ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ آپریشز ان معاملات کو دیکھ کر حتمی شکل دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker