
گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر ٹرک کی کیری ڈبےکو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حافظ آباد روڈ پر قلعہ دیوان سنگھ کے قریب ٹرک اور کیری ڈبے میں خوفناک تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں جن کی شناخت امجد، جبران، اذان، رخسانہ اور نسرین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔



