پاکستان

فسطائی ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، بے بنیادالزامات پر پاکستان کا بھرپور جواب

بھارتی مندوب کے بے بنیادالزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔

پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں وکشمیر پربھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو رہا ہے۔

پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے ، آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی پاکستان کے عزم کا ثبوت ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker