پاکستان

کراچی میں ٹریفک پولیس کے ای چالان سسٹم میں سنگین خامیاں سامنے آگئیں

کراچی میں ٹریفک پولیس کے الیکٹرانک چالان سسٹم میں سنگین خامیاں سامنے آگئیں۔

ای چالان سسٹم کے تحت کیا گیا چالان جس شہری کو بھیجا گیا وہ دراصل متاثرہ شہری کا تھا ہی نہیں۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ چالان پر موجود موٹرسائیکل نمبرپلیٹ کی تصویرپر الگ نمبر درج ہے جبکہ چلان میں لکھا گیا نمبر مختلف ہے، چالان میں دیا گیا موٹر سائیکل کا نمبر میرا نہیں۔

شہری کا کہنا ہے کہ چالان میں وقت 27 اکتوبر صبح 9 بج کر 45 منٹ اور مقام تین تلوار کلفٹن کا دکھایا گیا ہے جبکہ وہ اس وقت اسکیم 33 میں اپنے گھر پر موجود تھا۔

شہری کی مطابق چالان پر لکھا ہے کہ بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے پر ڈھائی ہزار روپے کا چالان کیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی 6 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔

متاثرہ شہری کے مطابق اگر الیکٹرانک چالان میں غلطیاں ہونے لگیں تو شہری کہاں جائیں گے۔

خیال رہے کہ کراچی کی سڑکوں پر 3 دن میں 11 ہزار سے زائد ‘ای چالان’ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 755 چالان تیز رفتاری پر کیے گئے۔

شہری ای چالان پر حیران و پریشان دکھائی دیے، شہریوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کیمرے اور ڈیوائسز تو لگا دیں مگر کہیں بھی تیز رفتاری کی حد یا چالان کی زد میں آنے والی دیگر خلاف ورزیوں کے بارے میں بینرز یا سائن بورڈ نہیں لگائے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان سسٹم کے تحت پہلا چالان معاف ہے مگر دوبارہ قانون کی خلاف ورزی پر چالان بھرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker