انٹرنیشنلپاکستان

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوگیا۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) زرعی شعبہ میں ترقی اور جدت کیلیے کوشاں ہے۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی زرعی تعاون کے فروغ کیلیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کا سمندری معیشت میں مشترکہ ترقی کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور کینیڈا نے ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن میں تعاون بڑھانے پر غور کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کیلیے مشترکہ منصوبوں کی بھی تجاویز دیں۔

کینولا کی کاشت سے زرعی پیداوار میں جدت، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور عالمی مارکیٹوں تک رسائی ممکن ہوگی، کینیڈا کے ساتھ زرعی اور غذائی تحفظ میں شراکت داری سے پاکستان کی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔

پاکستان اور کینیڈا نے سرٹیفکیشن، مارکیٹ تک رسائی اور تکنیکی تعاون کیلیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کر کے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں کوشاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker