پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا بار کونسل انتخابات، پشاور کی 7 میں سے ملگری وکیلان نے 4، انصاف لائرز فورم نے 2 نشتیں جیت لیں

خیبرپختونخوا بار کونسل انتخابات میں پشاور کی 7 نشستوں میں ملگری وکیلان نے 4، انصاف لائرز فورم نے 2 اور ایک نشست آزاد امیدوار نے جیت لی۔

یبرپختونخوا بار کونسل انتخابات میں پشاور کی 7 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق پشاور کی سات نشستوں میں ملگری وکیلان نے چار، انصاف لائرز فورم نے دو اور ایک نشست آزاد امیدوار نے اپنے نام کی۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق ملگری وکیلان کے خضر حیات نے سب سے زیادہ 926 ووٹ حاصل کیے، فضل واحد نے 893 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ رفیق مہمند نے 861 اور بابر خان یوسفزئی نے 792 ووٹ حاصل کیے۔

انصاف لائرز فورم کی صوفیہ نورین نے 880 اور علی زمان نے 875 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جب کہ آزاد امیدوار محمد سعید 828 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker