پاکستان

کراچی: پیپلز بس اور ای وی ٹیکسی سروس میں نصب کیمروں کو سیف سٹی سے جوڑنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے پیپلزبس اور ای وی ٹیکسی سروس میں نصب کیمروں کو سیف سٹی سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزبس سروس اور ای وی ٹیکسی سروس میں نصب سسٹم کو سیف سٹی پروجیکٹ سےجوڑا جائےگا۔

انہوں نے بتایاکہ اس فیصلے کا مقصد عوامی ٹرانسپورٹ کےنظام کو محفوظ بنانا اور شہری علاقوں میں سکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے جب کہ کیمروں کے انضمام کے بعد ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی تحفظ کے اقدامات میں بہتری آئےگی۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت دسمبرمیں جدید ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے، کراچی سمیت سندھ کےشہریوں کو سستی، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولت حاصل ہوگی۔

شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں سروس کراچی میں شروع کی جائےگی اور بعد میں دیگر بڑے شہروں تک اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا،ای وی ٹیکسی سروس کا منصوبہ عوامی سہولت اور معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker