پاکستان

27 ویں ترمیم کا معاملہ، وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیراعظم کی باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک صدارت

27 ویں ترمیم کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مصدق ملک، رانا ثنا اللہ، ریاض حسین پیرزادہ، عون چوہدری، شزرہ منصب اور قیصر احمد شیخ شریک ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے شہر باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27 ویں آئینی ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی آج ہی ہوگا، ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں بطور ضمنی ایجنڈا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا بل سینیٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس اتوار کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے، سینیٹ میں آئینی ترمیم پر بحث کی جائے گی، سینیٹ کی جانب سے آئینی ترمیم پیر کو منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آئینی ترمیم پیش کیے جانے کے موقع پر احتجاج کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker