پاکستان

حیدرآباد: پٹاخے بنانیوالی فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کے مطابق غیر قانونی طور پر ایک گھر میں پٹاخے بنانےکی فیکٹری بنائی گئی تھی، پٹاخے ایک کمرے میں بنائے جا رہے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکےکے بعد عمارت میں لگی آگ بجھانےکی کوششیں جاری ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ فیکٹری رہائشی علاقے سے باہرکھیتوں کے قریب بنائی گئی تھی، دھماکے اور آگ لگنے سے فیکٹری کا کچھ حصہ گرگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker