پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججز کا 27 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے4 ججز نے 27 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججزکی جانب سے آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس بابر ستار ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت 4 ججز کی جانب سے آئینی ترمیم کو چیلنج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ترمیم چیلنج کرنے کے لیے ڈرافٹ تیار کرکے سپریم کورٹ کو بھجوا دیا گیا، آج ہی 27 ویں ترمیم کے معاملے کو چیلنج کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker