پاکستان
پاکستان کا ہنگری اور سلووینیا کیساتھ اہم معاہدوں پردستخط، تعلیم اورسیاسی تعاون کے نئے راستے کھل گئے

اسلام آباد، پاکستان نے ہنگری اور سلووینیا کے ساتھ دو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے اہم مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کردیئے، جس سے نہ صرف تعلیمی مواقع میں اضافہ ہوگا بلکہ سیاسی سطح پر باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
پہلی تقریب میں پاکستان اورہنگری کے درمیان تعلیم کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے گئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورہنگری کے وزیر خارجہ نے MoU پردستخط کئے۔
معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تبادلوں، اسکالرشپ پروگرامز اور مشترکہ تحقیق کے مواقع میں توسیع کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے اس تعاون کو دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



