پاکستان

ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی، طلال چوہدری ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن طلب

این اے 96 فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو 24 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری اپنی پوزیشن واضح کریں کہ ان کے خلاف کیوں نہ کارروائی کی جائے اور حلقے سے ان کے امیدوار کو کیوں نہ نااہل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 96 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال چوہدری کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلال چوہدری بھی اپنی پوزیشن واضح کریں، ان کی مہم میں وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری شرکت کر رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ڈی جی خان کی جانب سے وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خصوصی حذیفہ رحمان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے بھی ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر انہیں 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا اور ڈپٹی مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے اس حوالے سے مراسلہ الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker