افغان رہنما کی4 ہزار خودکش بمبار پاکستان بھیجنے کی دھمکی ہمارے مؤقف کی سچائی ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین قتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان رہنما کی جانب سے 4 ہزار خود کش بمبار پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی سچائی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان حکومت کی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو حمایت کی وجہ سے پاکستان نے سرحد بند کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت افغانستان کے ہاتھوں ہمارے شہریوں کے قتل عام کا لائسنس نہیں، ہم تجارت کے بجائے انسانی جانوں کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان سرزمین قتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کےہاتھوں دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے، افغان رہنما کی جانب سے چار ہزار خود کش بم بار پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی سچائی ہے۔



