پاکستان

انڈس ہائی وے پر کاراورفلائینگ کوچ کا خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق، 11 زخمی

کرک کے علاقے میٹھاخیل کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث کار اور فلائینگ کوچ میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں چارافراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کے فوراً بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اورمقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کواطلاع دی، ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اورامدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

حادثے کے باعث دونوں گاڑیاں بری طرح تباہ ہوگئیں، جس کے باعث زخمیوں اورہلاک شدگان کونکالنے میں مشکلات پیش آئیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاشوں اورزخمیوں کو فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو 1122 نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان موجود ہے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

حادثے نے علاقے میں سوگ کی کیفیت پیدا کر دی ہے اور شہریوں نے روڈ سیفٹی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker