پنجاب میں ضمنی انتخابات، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر لیگی امیدواروں کو برتری حاصل

پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کے7 حلقوں پرضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔
ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج
حلقہ این اے 96 فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 60 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد بلال بدر 13880 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار نواب شير وسير 5890 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 104 فیصل آباد 10 کے 375 پولنگ اسٹیشنز میں سے 66 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے دانیال احمد 7632 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 3822 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور 13 کے 334 پولنگ اسٹیشنز میں سے 132 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتاج کے مطابق ن لیگ کے حافظ میاں محمد نعمان 14653 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
آزاد امیدوار ارسلان احمد 9055 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 کے 442 پولنگ اسٹیشنز میں سے 365 کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد طفیل 111801 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 10575 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن پر ہیں۔
حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے 226 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے محمود قادر خان 43594 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 19456 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے نتائج
پی پی 73 سرگودھا
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا 163 پولنگ اسٹیشنز میں سے 61 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے میاں سلطان علی رانجھا 24284 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
آزاد امیدوار محمد حارث 5830 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی87 میانوالی
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی 3 کے 193 پولنگ اسٹیشنز میں سے 19 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے علی حیدر نور خان نیازی 5425 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی 525 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 98
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد 1 کے 171 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے آزاد علی تبسم 1819 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل 579 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 115
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آباد 18 کے 159 پولنگ اسٹیشنز میں سے 68 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمد طاہر پرویز 12431 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر 868 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 116
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد 19 کے 190 پولنگ اسٹیشنز میں سے 80 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے احمد شہریار 15712 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 3496 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 203
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے 185 پولنگ اسٹیشنز میں سے 31 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے محمد حنیف 8891 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
آزاد امیدوار فلک شیر 1323 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 269 مظفرگڑھ
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ 2 کے 156 پولنگ اسٹیشنز میں سے 67 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کےمیاں علمدار عباس قریشی 27837 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی 18599 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔



