پاکستان

وزیراعظم کا برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

پیر کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم زیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ذیلی ورکنگ گروپ نے برآمدات میں اضافے کیلئے شعبے سے متعلق تحقیق کے بعد اپنی سفارشات پیش کیں۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے برآمدگان پر نافذ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا عالمی معیار کے مطابق پچھلے 5 سال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے، فنڈ میں موجودہ رقم کے بہترین استعمال کیلئے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker