پاکستان
عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا،نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے،مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے مسلم لیگ ن کو بڑی فتح سے نوازا ہے،آپ لوگوں نےبہت اچھی انتخابی مہم چلائی،ہر امیدوار نے اپنے اپنے حلقے میں بہت محنت کی۔
نومنتخب اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میانوالی سے بھی مسلم لیگ ن نے فتح حاصل کی،جس دن میانوالی گرین بس لانچ کرنے گئی اس دن پتا چل گیا تھا میانوالی میں تبدیلی آگئی ہے۔
ہری پور میں بھی مسلم لیگ ن کی جیت ہوئی،پچھلے دور میں بھی ہم تمام ضمنی الیکشن جیتے تھے،ڈسکہ میں دھند آگئی تھی اور پریذائیڈنگ عملہ غائب ہوگیا ،عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔
عوام نے ایک بار پھر خدمت کو ووٹ دیا ہے،مشکلات کے باوجود ن لیگ نے کبھی سیاسی عمل سے کنارہ اختیار نہیں کیا،تمام مشکلات کا بہادری سے سامنا کیا۔



