پاکستانAzad Jammu and Kashmir

سندھ پولیس کے سینئر افسر عرفان بلوچ کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کرنیکی سفارش

کراچی : سندھ کے سینئر پولیس افسر عرفان بلوچ کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر کے نئے انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پولیس کی تقرری کا کام شروع کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں سندھ کے 2 پولیس افسران دوڑ میں ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نئے آئی جی آزاد کشمیر کیلئے وفاقی حکومت کو سندھ پولیس کے سینئر افسر عرفان علی بلوچ کے نام کی سفارش کی ہے۔

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر عرفان علی بلوچ ان دنوں کراچی کے ویسٹ زون کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس تعینات ہیں۔

شکارپور سے تعلق رکھنے والے عرفان علی بلوچ بدامنی کے مخصوص حالات پر قابو پانے میں ’ماہر‘ سمجھے جاتے ہیں، عرفان علی بلوچ کراچی کے ساؤتھ زون میں بھی ڈی آئی جی تعینات رہے ہیں۔

سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس حیدرآباد تعیناتی کے دوران عرفان علی بلوچ نے بدامنی اور اسٹریٹ کرائم پر مخصوص انداز میں قابو پاکر شہرت حاصل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker