پاکستان
آکسفورڈ یونیورسٹی، پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلبا نے دوتہائی اکثریت سے جیت لیا
لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والا پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلبا نے دو تہائی اکثریت سے جیت لیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والے مباحثے میں دونوں ممالک کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبا نے اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔
اسٹوڈنٹس یونین کے موجودہ صدر موسیٰ ہراج نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔
بھارتی طلبا مباحثے میں اٹھائے گئے سوالات کا خاطر خواہ جواب نہ دے پائے۔ ڈیبیٹ ہال میں پاکستانی ٹیم کو 106،بھارتی ٹیم کو صرف 50 ووٹ مل پائے۔
یوں پاکستانی طلبا نے پاک بھارت مباحثہ دو تہائی اکثریت سے جیت لیا۔



