بلوچستانپاکستان

منسٹر ایجوکیشن راحیلہ حمید خان درانی صاحبہ کی قیادت میں ایک اور تاریخی کارنامہ، ڈاکٹر گلاب خلجی اور ٹیم کی شفاف ٹینڈرنگ سے ایک ارب 25 کروڑ کی تاریخی بچت

منسٹر ایجوکیشن راحیلہ حمید خان درانی صاحبہ کی قیادت میں ایک اور تاریخی کارنامہ — ڈاکٹر گلاب خلجی اور ٹیم کی شفاف ٹینڈرنگ سے ایک ارب 25 کروڑ کی تاریخی بچت

چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خان خلجی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری تعلیم کی واضح ہدایات کے تحت تعلیمی سال 2026 کے لیے ٹینڈرنگ کا پورا عمل نہایت شفافیت، میرٹ اور غیر جانب داری کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

اس سال تدریسی کتب کی مجموعی طلب ایک کروڑ 14 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 لاکھ کتابیں زیادہ ہے۔ ملکی سطح پر بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی گزشتہ کارکردگی پر اعتماد کا یہ عالم ہے کہ اس بار ملک بھر سے 20 سے زائد معروف کمپنیوں نے ٹینڈر میں حصہ لیا۔

بورڈ کی شفاف پالیسیوں، مضبوط حکمتِ عملی اور وقت پر فیصلوں کے باعث سرکاری خزانے کو ایک ارب پچیس کروڑ روپے سے زائد کی ریکارڈ بچت حاصل ہوئی۔ یہ بچت نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی ٹیکسٹ بک ہسٹری میں ایک سنگ میل اور مثالی کامیابی ہے۔

ڈاکٹر گلاب خان خلجی کے مطابق نئے نصاب 2022–2023 کے مطابق تیار کردہ کتب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker