پاکستان

پاک فوج کیجانب سے عراقی فوج کے دستوں کیلئے اسپیشل فورسزکی ٹریننگ کا کامیابی سے انعقاد

پاک فوج کی جانب سے عراقی فوج کے دستوں کےلیے اسپیشل فورسز کی ٹریننگ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹریننگ کا انعقاد 24 ستمبر سے 29 نومبر تک نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پاکستان میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹرینیز کے تیسرے بیچ کی گریجویشن تقریب آج منعقد ہوئی، تقریب میں پاک فوج اور عراق کے عسکری حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے دستوں نے ٹریننگ کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، عملی مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آ کا کہنا ہےکہ تربیتی پروگرام کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کی صلاحیتوں میں اضافہ، حربی مشقوں اور مشترکہ مشن پلاننگ کو بہتر بنانا تھا، تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیےگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker