ڈی آئی خان میں ماں نے دو بچوں کو قتل کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بستی درکھانہ والی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ماں نے اپنے دو معصوم بچوں کو ذبح کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایس پی عدنان خان اور ایس ایچ او کینٹ ارسلان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔
پولیس نے ماں کو فرارہونے کی کوشش کے دوران گرفتارکرلیا اوراسے حراست میں لے لیا گیا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں اورپولیس نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل محرکات اور حالات معلوم کیے جا سکیں۔
پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں اور واقعہ کی مزید تفصیلات سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پولیس مجرمانہ پہلوؤں کی بنیاد پرقانونی کارروائی کرے گی اورذمہ دار کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



