پاکستان

آڈیو لیک کیس: علی امین کے وارنٹ جاری، گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج نصر من اللہ بلوچ نےسابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی جس دوران کیس کے شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے عدم پیشی پر علی امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور پولیس کو انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی 20 جنوری تک مؤخر کردی۔

علی امین گنڈا پور کےخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker