پاکستان

انجینیئر علی محمد مرزا کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

مذہبی اسکالر انجینیئر علی محمد مرزا کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کی تھی۔ انجینیئر علی محمد مرزا کے خلاف جہلم میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے۔

انجینیئر محمد علی مرزا نے توہین مذہب کے مقدمے میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا۔

3 دسمبر بدھ کے روز انجینیئر محمد علی مرزا کی درخواست پر سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی، درخواست ضمانت پر انجینیئر محمد علی مرزا کے وکیل طاہر ایوبی نے دلائل دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker